Advertisement

شعیب اور ثانیہ نے ’دی مرزا ملک شو‘ لانچ کردیا 

دی مرزا ملک شو

دی مرزا ملک شو

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا چیٹ شو اردو فلکس سے آن ایئرہوگا۔

پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس نے چند روز قبل انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصاویر اپ لوڈ کی اور کیپشن میں بغیر کسی وضاحت کے صارفین کو سوچنے پر مجبور کردیا۔

اردو فلکس کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا ’’شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کیا کرنے والے ہیں ، مزید معلومات کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔

ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے خود اس بات کا اعلان کیا کہ وہ ایک ساتھ کوئی پراجیکٹ کرنے والے ہیں جو اردو فلکس سے نشر ہوگا تاہم انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

آج اردو فلکس نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا چیٹ شو بہت جلد اردو فلکس پر نشر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق شعیب اور ثانیہ کے پروگرام کو ’دی مرزا ملک شو‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ دبئی میں ہوگی اور پروگرام میں دونوں ممالک سے مشہور شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جہاں ان کی زندگی اور پیشے سے متعلق دلچسپ سوالات کیے جائیں گے۔

’دی مرزا ملک شو‘ کی لانچنگ کے موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی بھارت کا دورہ کیا تو بہت انجوائے کیا اور دونوں ممالک کے لوگوں اور ثقافت میں کوئی فرق نہیں دکھا جب کہ میرا نہیں خیال اس پروگرام کے حوالے سے مجھے کوئی مشکل پیش آئے گی ، چونکہ میں وہاں تمام شخصیات کو جانتا ہوں بلکہ مجھے تو اس پروگرام کو لے کر بہت خوشی ہورہی ہے اور میں اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا کہ چونکہ ہم دونوں کا تعلق الگ الگ ممالک سے ہے اور اس حوالے سے یہ شو بہت دلچسپ ہونے والا ہے کہ دونوں ممالک کی شخصیات شو کا حصہ بنیں گی اور یہی چیز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version