عالیہ بھٹ نے اپنی دوست کی شادی میں کس معروف ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی دوست کی شادی میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
وائرل تصاویر میں اداکارہ اس جوڑے میں خوب جچ رہی ہیں۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے پہنا گیا یہ خوبصورت جوڑا ہلکے رنگ کا ہے جس کے لانگ کوٹ پر کافی نازک اور خوبصورت کڑھائی نظر آ رہی ہے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ کی یہ تصاویر بھی ڈیزائنر فراز منان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
عالیہ بھٹ سے قبل اداکارہ کرینہ کپور اور بھارتی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھی فراز منان کے ڈریسز میں فوٹو شوٹ کرواچکی ہیں۔
اداکارہ گزشتہ ایک ہفتے سے اپنی قریبی دوست کی شادی میں مصروف ہیں اس دوران پارٹی، ڈانس اور دیگر رسومات کی ادائیگی بھی کی گئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی قریبی دوست کی شادی میں ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عالیہ فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں،اداکارہ نے بہت کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی مہارت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور دونوں کا بہت جلد شادی کا ارادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News