اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد اور والدہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
محب مرزا نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔
اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عام طور پر میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کروں لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا اس آدمی کے بارے میں جانے۔
اداکار نے لکھا کہ میرے والد محسن مرزا سب سے مہربان اور سب سے زیادہ فیاض انسان تھے جنہیں میں جانتا ہوں۔
محب مرزا نے لکھا کہ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ایچ آر میں خدمات انجام دیں لیکن فن ان کے خون میں دوڑتا رہا ،ایک مصور شاعر جو گانا جانتا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ میرے خاندان میں حقیقی فنکار، حقیقی سُپر اسٹار وہی ہیں جنہوں نے مجھے سکھایا کہ کس طرح زندگی گزاری جائے، میرے ابو میرے ہیرو اور ایک سچے محسن۔
محب مرزا نے لکھا کہ الحمداللّہ، میرے ابو نے خوش و خرم زندگی گزاری اور میری والدہ ساری زندگی ان کے ساتھ ہر اچھے اور بُرے وقت میں کھڑی رہیں لیکن میں نے ان کی طرف سے کبھی ایک شکایت بھی نہیں دیکھی اور نہ سنی۔
اداکار نے لکھا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں براہ کرم ان کی مغفرت کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کریں اور دُعا کریں کہ ان کی روح کو جنت الفردوس میں سکون عطا ہو۔
انہوں نے لکھا کہ یہ سب سے مشکل کام تھا جو میں نے کیا آپ کو غسل دینا اور پھر مٹی میں دفن کرنا، میں آپ سے پیار کرتا ہوں، میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا صرف آپ کی وجہ سے کیا،میری خوشی اور کامیابی آپ کے لئے اہمیت رکھتی ہے، ہر ایک چیز اور ہر یاد کے لئے آپ کا شکریہ۔
واضح رہے کہ محب مرزا کے والد کا انتقال رواں ماہ 13 جنوری کو ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

