حبا بخاری اور آریز احمد کی سری لنکا کے روایتی انداز میں تصاویر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا نوبیاہتا جوڑا اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد آج کل ہنی مون کے لئے سری لنکا گئے ہوئے ہیں۔
سری لنکا میں دونوں اداکار وہاں کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دکھی جاسکتی ہیں۔
حال ہی میں دونوں کی کچھ تصاویر سامنے آئیں ہیں جس میں انہیں سری لنکا کے روایتی لباس میں اور انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر میں حبا بخاری کو اترنگی ساڑھی اور آریز احمد کو لونگی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑا اپنے ہنی مون سری لنکا میں گھومنے پھرنے اور وہان کی روایات کو وپانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

