یشما گِل لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گِل لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ یشما گِل انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
یشما گِل کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
گزشتہ دنوں یشما گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مشرقی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے عورت مارچ اور عورتوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
اداکارہ یشما گِل نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی تھی۔
اداکارہ نے عورت مارچ کے حوالے سے کہا تھا کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے اس لئے اللّہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے۔
یشما گِل نے کہا تھا کہ اگر اللّہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہےـ
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس لئے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دیے گئے احکامات کے مطابق جہاد برابر خیال رکھے۔
دوسری جانب یشما گِل نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھ کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عورت آپ کا اس طرح خیال رکھے جیسے کہ وہ آپ کے لئے جہاد کر رہی ہے تو آپ کے لئے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کے لئے یہ سب کچھ کرےـ
انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ابھی کہا وہ سب قرآن مجید میں موجود ہے لیکن لوگ ان باتوں کی گہرائی میں نہیں جاتے، لوگ صرف وہ سب دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کے اپنے عقائد کے حساب سے انہیں اچھا لگ رہا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

