سوارا بھاسکر بھی ہوئیں کورونا کا شکار

بالی وڈ کی دیگر معروف شخصیات کے بعد اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کورونا کا شکار ہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں واضح الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ 5 جنوری سے وہ ان کی طعبیت بگڑنا شروع ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔
سوارا بھاسکر کا کہنا تھا کہ میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی تمام ضروری اقدامات بھی کر رہی ہوں۔
انہوں نے ان تمام لوگوں سے کورونا ٹسیٹ کروانے کی گزارش کی ہے جس سے وہ پورے ہفتے ملاقاتیں کرتی ہی ہیں اور ساتھ ہی ماسک پہننے کی بھی گذارش کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بالی کی بہت سی معروف شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

