Advertisement

عابدہ پروین اور نصیبو لال نے شنیرا کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی مداح ہوگئیں۔

شنیرا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے نئے گانے تُو جھوم کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اس ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سے پہلے ایسا گانا کبھی نہیں سُنا ،میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی گانا سُنتے ہوئے رو رہی ہوں۔

https://twitter.com/iamShaniera/status/1482287737403285506?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1482287737403285506%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1037638

شنیرا نے لکھا کہ ان ناقابلِ یقین خواتین کا یہ گانا میری روح میں بس گیا ہے۔

Advertisement

آخر میں شنیرا نے پاکستان کی سلامتی کے لئے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئی ہیں۔

گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو نے 14ویں سیزن کا آغاز کردیا جس میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام  تو جھوم نے لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام کو انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے کیونکہ ذوالفقار خان عرف زلفی نے اس کی موسیقی ایسے ترتیب دی ہے جسے سننے والے ایک الگ ہی کیفیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام تو جھوم ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

سوشل میڈیا پر عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اسٹوڈیو میں دونوں گلوکاراؤں کی پرفارمنس سے پہلے ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کو صارفین بے حد  سرہا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Next Article
Exit mobile version