انوپم کھیر نے اپنی زندگی کی کن خواہشات کا اظہار کردیا؟

بھارت کے نامور اور سینیئر اداکار انوپم کھیر نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکار انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا کی حفاظتی تدابیر کے متعلق بتاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اپنے اس پوسٹ میں اداکار نے بتایا ہے کہ میں اپنی ویکسینیشن مکمل کروا چکا ہواں اور جلد ہی بوسٹر ڈوز بھی لگوالوں گا۔
انہوں نے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ اب بھی میری زندگی میں ایسے بہت سے کام ہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں اور مرنے سے پہلے میں اپنی خواہشات پوری کرنا چاہتا وہ بھی بغیر کسی ڈر اور خوف کے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم یہ ویکسین میرے لئے کیا کام کریگی لیکن آج یہ ویکسین ہمارے لئے ضروری ہے۔
انوپم کھیر نے کہا ہے کہ میں نے یہ ویکسین اپنے لئے لگوائی ہے کیونکہ میں کورونا کی وجہ سے کسی اسپتال کے بستر پر مرنا نہیں چاہتا ہوں بلکہ میں ایک عام زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

