ماورہ حیسین کی نئی تصاویر بنی سوشل میڈیا کی زینت

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی نظر آرہی ہیں۔
ان تصاویر کو اداکارہ ماورہ حسین کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔
ان تمام تصاویر میں اداکارہ کو کالے رنگ کے جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں ماورہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے اس جوڑے کی مناسبت سے روایتی زیوارات کا بھی انتخاب کیا ہے جو ان پر جچ رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی بہن عروہ حسین کے ساتھ کالے جوڑے میں ایک تصویر شیئر کی تھی۔
ان تصاویر سے متعلق وہ ایک ویڈیو بھی شیئر کرچکی ہیں جس میں مایوں کی مناسبت سے سجاوٹ کی گئی ہے ۔
ماورہ حیسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور ہر نئے دن کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

