Advertisement

اداکارہ عائزہ اور دانش تیمور کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں عائزہ خان نے اپنے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

Advertisement

عائزہ خان نے بتایا کہ اُنہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لئے پیشکش کیا کرتا تھا ،اُس وقت وہ سوچتی تھیں کہ اُنہیں کیوں اس طرح کی سرگرمیوں کی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ اُنہیں تو ابھی کچھ آتا ہی نہیں اور وہ تو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو سکیں گی۔

Advertisement

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ اور اعتماد ہے۔

عائزہ خان نے کہا کہ جب انکا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اُن کے سینئرز نے اُن کی ریگنگ کی تھی۔

اُنہوں  نے بتایا کہ اُن کے سینئرز نے اُنہیں کسی کو پرپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے چیلیجز پورے کرنے کو کہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوئیں لیکن پھر اُنہوں نے سوچا کہ وہ اِن کو کر کے دکھائیں گی اور ڈریں گی نہیں اور اُنہوں نے سارے چیلنجز پورے کیے اور اُن کی اپنے تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version