Advertisement

بول انٹرٹینمنٹ کا بچوں کیلیے ’گیم شو‘ لانے کا اعلان

بول گیم شو

بول گیم شو

بول انٹرٹینمنٹ نے ’خوش رہو پاکستان‘ ’گیم شو ایسے چلے گا‘ اور ’بول ہاؤس‘ کی کامیابی کے بعد بچوں کیلیے ’گیم شو‘ لانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ اپنے ناظرین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے نت نئے پروگرامز لانچ کرتا رہتا ہے جو ان کے چاہنے والوں کو بہت پسند آتے ہیں اور وہ بے صبری دوسرے پروگرامز کا انتظار کررہے ہوتے ہیں۔

بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرامز اور خاص طور پر گیم شوز کی دلچسپ بات ہے کہ اس میں نہ صرف عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے بلکہ انہیں انعامی رقم سمیت چھوٹے اور بڑے تحائف بھی دیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان پروگرامز میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سانپ نے لڑکی کو جکڑلیا، ویڈیو وائرل

خیال رہے اس وقت بول انٹرٹینمنٹ پر فیصل قریشی کے پروگرام ’خوش رہو پاکستان‘ ، اداکار دانش تیمور کے پروگرام ’گیم شو کیسے چلے گا‘ اور  عامر لیاقت کے پروگرام ’بول ہاؤس‘ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے ان پروگرامز سے متعلق پسندیدگی کا اظہار کیا جاتا ہے اور سیکڑوں لوگ ان پروگرامز میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہوتے ہیں۔

بول انتظامیہ نے اپنے پروگرامز کی بچوں میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے خصوصی طور پر بچوں کے لیے گیم شو لانے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے اپنے آفیشل یوٹیوب پر پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خوش رہوپاکستان: فیصل قریشی لائے سب سے الگ گیم شو

ویڈیو میں صرف بچوں کو کھیلتے اور اچھلتے کودتے دکھایا گیا ہے تاہم پروگرام کس نوعیت کا ہوگا اور اس میں کس قسم کے گیمز شامل ہوں گے یا پھر اس کی میزبانی کون کرے گا، ان سب سوالات کے جوابات کے لیے ناظرین کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

واضح رہے حال ہی میں بول انٹرٹینمنٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں ’بول ہاؤس‘ شروع کیا اور پہلی ہی قسط نشر ہونے کے بعد پروگرام نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے اور پروگرام کے حوالے سے لوگوں کے تجسس میں اضافہ ہوگیا اور وہ بے صبری سے اگلی قسط کا انتظار کرنے لگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version