Advertisement

سری لنکن اداکارہ ’ یحالی تاشیا‘ کون ہیں اور  کیسے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی؟

یحالی تاشیا‘

پاکستانی شوبز ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بننے والی سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کون ہیں اور یہاں تک کا ان کا سفر کیسا رہا اس حوالے سے کچھ معلومات موصول ہوئیں ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی زینت بننے والی سری لنکن اداکارہ و ماڈل یحالی تاشیہ نے اشتہارات سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ متعدد سری لنکن ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

 

پاکستانی شوبز ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بننے کے بعد یحالی تاشیا نے اپنا پہلا انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے یہاں تک کہ سفر کے متعلق بتایا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فوج کے موضوع پر بننے والے ڈرامے کے لئے پہلے سری لنکن فوج اور پھر پاکستانی فوج کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا۔

 

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے کرنل عمیر نے انہیں اردو زبان بولنے کی تربیت دینے میں مدد کی جبکہ اس سلسلے میں  پروڈکشن پاؤس کے لوگوں نے بھی ان کی بہت مدد کی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement

یحالی تاشیا کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے کے بعد جانا کہ یہاں کے لوگوں کی دوست ممالک سے دوستی ، مہمان نوازی اور حسن سلوک ان کے خون میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سری لنکا سے براہ راست کراچی آئی تھیں لیکن شوٹنگ کے لئے اسلام آباد کے راستے انہیں ایبٹ آباد جانا پڑگیا تھا۔

 

خیال رہے کہ سری لنکن اداکارہ و ماڈل یحالی تاشیا پاکستان کے فوج کے موضوع پر بننے والے ڈرامے میں ایک سری لنکن کیڈٹ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version