Advertisement

اسپائیڈر مین نے نئی تاریخ رقم کردی

ہالی ووڈ فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم اس ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر میں باکس آفس پر 1.69 بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم ریلیز کے چھٹے ہفتے کے اختتام پر  شمالی امریکہ میں 14.1 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ  پہلے نمبر پر رہی۔

اس فلم نے چھٹے ہفتے میں ڈومیسٹک سنیما پر اب تک 721 ملین ڈالر اور  بین الاقوامی سطح پر970.1 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

اسپائیڈر نے فلم جراسک ورلڈ جس نے باکس آفس پر 1.67 بلین ڈالر اور فلم دی لائن کنگ جس نے 1.66 بلین ڈالر کمائے دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement

 اسپائیڈر مین نے یہ ریکارڈ چین میں ریلیز ہوئے بغیر ہی توڑ دیا ہے جو کہ فلموں کے لئے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم نے برطانیہ میں جہاں فلم کے مرکزی کردار ٹام ہالینڈ پیدا ہوئے اب تک 116 ملین ڈالرز مزید کمائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر فلم کی سب سے زیادہ کمائی والے ملکوں میں 73.4 ملین ڈالر کے ساتھ میکسیکو، 60.6 ملین ڈالر کے ساتھ جنوبی کوریا اور 59.9 ملین ڈالر کے ساتھ فرانس شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version