Advertisement

اداکارہ اریبہ حبیب کی شوہر کے ساتھ ایسی ویڈیو وائرل کہ صارفین پھٹ پڑے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکی ہیں۔

 اداکارہ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہیں جبکہ ساتھی اداکارؤں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے اسٹیج پر اداکارہ اریبہ حبیب شوہر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہیں۔

 ویڈیو میں اسٹیج کے اردگرد دیگر مہمان بھی موجود ہیں اور اداکارہ کے شوہر نے انہیں محبت سے بوسہ دیا جس پر مہمانوں نے بھی شور کیا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے شوہر پر خوب تنقید کی اور اداکارہ سے متعلق بھی غیرمناسب الفاظ استعمال کئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکارہ کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

Advertisement

 

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں۔

 متعدد ویڈیو میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

اریبہ حبیب نے اپنی زندگی کے اس خاص دن پر لال رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا ہے جبکہ ان کے شوہر صادین شیخ نے کالے رنگ کی شیروانی پہنی ہے۔

 گزشتہ روز اداکارہ اریبہ حبیب کی مایوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔

اریبہ حبیب کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ اورنج رنگ کا سادہ لباس زیب تن کی ہوئی تھیں اور ساتھ میں پھولوں کا زیوار بھی پہنی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔

Advertisement

اریبہ حبیب کی رسمِ حنا میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک لوگوں نے بھی شرکت کی تھی جس میں اداکارہ ثناہ فخر ، ژالے سر حدی کو بھی دیکھا گیا تھا۔

وائرل تصویروں میں اریبہ حبیب اپنی مہندی کی رسم خود بھی انجوائے کررہی تھیں اور مہمانوں کو چائے پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔

 گزشتہ دنوں ادکارہ اریبہ نے اپنی ناک چھدوانے کی ایک ویدیو پوسٹ کی تھی۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ اریبہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔

اس سے قبل اریبہ حبیب نے اپنی شادی کی تاریخ بتاکر مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

Advertisement

اریبہ حبیب کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ نے  شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی۔

Advertisement

کارڈ میں اریبہ کی سعدین کے ساتھ شادی کی تقریب 2 جنوری دکھائی دے رہی تھی۔

سنہری خطاطی کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ اداکارہ کی شادی کا کارڈ ایک فریم میں بند ہے جبکہ ساتھ میں ایک موم بتی اور مٹھائی کا ڈبہ بھی تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version