حبا اور آریز کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں۔
ان تصاویر کو اداکارہ حبا اور اداکار آریز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جب محبت راستے کی رہنما ہوتی ہے تو ہر منزل آسان لگتی ہے‘۔
اسکے علاوہ آریز کی تصویر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ کہ پہلی جھلک کیسی ہوگی اور آج وہ دیکھ بھی لیا ہے‘۔
دوسری جانب اداکار آریز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ کچھ انسان اپنے لئے پلان کرتا ہے اور پھر کچھ اللہ کے پلان ہوتے ہیں ‘۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے سے اداکارہ حبا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جس کے متعلق اداکارہ نے خود اپنے مداحوں کو اطلاع کیا تھا ۔
بعدازاں اپنی مایوں کی رسم سے کچھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News