Advertisement

اذان کے احترام میں موسیقی بند کروانے پر ساحر علی کے چرچے

پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کی جانب سے میوزک کنسرٹ کے دوران اذان کے احترام میں گانے کو بند کرنے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

ساحر علی بگا کی میوزک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں انہیں اپنا مشہور گانا مست ملنگ چہ کیتا ای کو منفرد انداز میں گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران ساحر علی بگا اذان کی آواز سن کر موسیقی کو بند کرنے کا حکم دیتے ہیں اور میوزک کنسرٹ میں شریک مہمانوں کو بھی اذان کا احترام کرنے کا کہتے ہوئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفیں کی جارہی ہیں اور امید کا اظہار کیا کہ گلوکار ہمیشہ ایسے ہی اذان کا احترام کریں گے۔

Advertisement

بعض مداحوں نے ساحر علی بگا کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ بطور مسلمان ہم سب پر فرض ہے کہ اذان کا احترام کیا جائے جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے عمل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے کہ انہیں اذان کے احترام کا خیال آیا ورنہ شوبز شخصیات خود کو پتا نہیں کیا سمجھ بیٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ساحر علی بگا ان دنوں دوسرے گلوکاروں کی طرح پنجاب میں پنجاب گروپ آف کالج (پی سی جی) کے میوزک ٹوئر میں شامل ہیں اور انہوں نے حال ہی میں متعدد شہروں میں پرفارمنس کیں۔

انہوں نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے ایک کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس کی۔

گزشتہ دنوں ساحر علی بگا کو پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا تھا۔

گلوکار نے پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر کہا تھا کہ سرکاری طور پر ایوارڈ سے نوازے جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔

Advertisement

دوسری  جانب گلوکارعلی بگا کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پروجیکٹ شروع کیا پاکستان کا نام روشن کرنے کی سوچ ذہن میں رکھی۔

ساحر علی بگا نے کہا تھا کہ اپنے فن سے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version