کورونا میں مبتلا حرا مانی کا اپنے والد کے لئے جذباتی پیغام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے والد صاحب سے متعلق ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ یادگار تصاویر کے ساتھ پیغام پوسٹ کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ اپنے والد صاحب کو بہت یاد کرتی ہیں وہ سامنے نہیں ہے لیکن پھر بھی ان کے ساتھ ہیں۔
حرا مانی کا کہنا ہے کہ جب کبھی بھی وہ بیمار ہوئیں تو ان کے والد ان کے ساتھ ہوتے تھے لیکن جاتے جاتے میرے ابو مجھے بہت مضبوط بنا کر گئے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں سے اپنے والد صاحب کی مغفرت کے لئے دعا کی درخواست کی ہے اور بتایا ہے کہ میرے ابو میرا سب کچھ ہیں اور میں جانتی ہوں کہ وہ سکون میں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے اپنے لئے دعا کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی ماسک پہننے اور حفاظتی تدابیر ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News