نیلم منیر کی فلم ’چکر‘ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر کی فلم ’چکر‘ کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فلم یاسر نواز کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے جس میں یاسر نواز نے بھی نمایاں کرداد ادا کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فل پاکستان بھر میں عید الفطر کےموقع پر ریلیز کی جائیگی۔
’چکر‘ کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینیئر اداکار جاوید شیخ بھی فلم میں موجود ہیں جبکہ اداکار احسن خان، محمود اسلم، احمد حسان اور نوید رضا بطور کردار موجود ہیں۔
فلم کے ٹیزر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں تہرل، ایکشن، انٹرٹینمنٹ اور رومانس موجود ہے جبکہ کہانی کا مرکزی کردار اداکرہ نیلم منیر نے ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر بطور ہیروئن کسی بھی فلم میں پہلی بار دکھائی دیں گی جو کہ رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

