عائشہ عمر کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستان کی معروف سپر ماڈل، میزبان و اداکارہ عائشہ عمر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بلیک اینڈ وائٹ ساڑھی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر میں اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے مخلتف پیجز پر اداکارہ کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وائرل تصاویر میں اداکارہ نے غیر مناسب انداز میں تصاویر بنوائی تھیں۔
عائشہ عمر دبئی میں موجود تھیں اور یہ تصاویر اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لئے وہاں سے شئیر کی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کو بولڈ فوٹو شوٹ اور غیر مناسب لباس پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر انسٹاگرام پرکافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

