Advertisement

علیزے شاہ کو آئٹم سانگ کی پیشکش کیوں ہوئی؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

آئٹم سانگ کی پیشکش

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ جنہیں ان کے لباس اور انداز کی وجہ سے کافی تقنید کا سامنا رہتا ہے۔

 حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے لئے ہونے والی تنقید پر بات کی ہے اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے متعلق بھی بتایا ہے۔

 اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ میں ابھی صرف 19 سال کی ہوں اور میں سماجی رابطوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں کیونکہ میری زبان  اور میرے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے ہیں۔

 اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اب تک متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان سب پر خاموش رہنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ لوگ 2 دن میں معملات بھول جاتے ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ  تو تنقید کر کے بھول جاتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے ہیں کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہوسکتی ہے۔

علیزے شاہ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش بھی ہوئی تھی۔

 

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا سیگریٹ پینا لوگوں کے لئے اس بات کی دلیل تھا کہ میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے بلکل تیار ہوں لیکن لوگ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ اس وقت میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی۔

 اداکارہ نے بتایا کہ جس روز میری ویڈیو لیک ہوئی تھی اس دن گاڑی میں میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی اور جب میرے گھروالوں کو میری اس عادت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا تو پھر کسی اور کو بھی نہیں ہونا چاہیئے۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کا سب سے بہترین پراجیکٹ ’’عہد وفا‘ رہا ہے جس سے میری شہرت میں بہت اضافہ ہوا تھا لیکن اس سے پہلے بھی لوگ مجھے جانتے تھے اور میرا کام پسند کرتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کے ساتھ ان کے پراجیٹ جاری ہیں جس کی آدھی شوٹنگ کشمیر میں کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version