حبا بخاری نے اپنی اور آریز کی نئی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ حبا بخاری نے اپنی اور اداکار آریز احمد کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جو کہ ان کے نکاح کے دن لی گئیں تھیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کو نکاح کے بعد ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ان تصاویر میں سے ایک تصویر ایسی بھی ہے جس میں اداکار آریز نکاح کی خوشی میں روتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ ان کی آنسو صاف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
ا س سے قبل بھی اداکارہ نے اپنے والدین کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ جوڑا شادی کے بندھن میں منسلک ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔
حبا اور آریز کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا اور شادی کے ہر انداز میں اداکارہ بہت خوبصورت نظر آئی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

