کترینہ کیف کی مالدیپ سے نئی تصاویر

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف کی مالدیپ میں لی جانے والی تصاویر سامنے آگئیں ہیں۔
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو شرارتی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب اداکار وکی کوشل کے ان ہمراہ نا ہونے پر بہت سے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اس وقت مالدیپ میں اپنے ایک برانڈ کی شوٹ کے لئے گئی ہوئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ کا یہ شوٹ آنے والے موسم سرما کے لئے ہوگا جس کے لئے اداکارہ مالدیپ تشریف لائیں ہیں اور جلد ہی واپس ممبئی کے لئے روانہ ہونگی۔
علاوہ ازیں مالدیپ اداکارہ کی پسندیدہ جگہوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں کا احساس انہیں خوشی دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News