Advertisement

بجرنگی بھائی جان کی ’’مُنی‘‘ نے اپنا ایوارڈ سلمان اور کبیر کے نام کردیا

بھارت کی بلاک بسٹر فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی ’’مُنی‘‘ نے اپنا ایوارڈ سلمان خان اور کبیر خان کے نام کردیا۔

غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار پر مُنی یعنی ہرشالی ملہوترا کو ’’فلم بجرنگی بھائی‘‘ سے بے پناہ شہرت ملی۔

اداکارہ ہرشالی ملہوترا کو حال ہی میں 2015 کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں اداکاری کے لیے بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل ایوارڈ ملا۔

منی نے انسٹاگرام پر ایوارڈ کی تصاویر شیئر کیں اور اسے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور معروف ہدایت کار کبیر خان کے نام کردیا۔

ہرشالی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس وہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ایوارڈ وصول کر رہی تھیں۔

یاد رہے سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں ہرشالی ملہوترا نے منی کا کردار ادا کیا تھا جس میں اسے پاکستان کی ایک گونگی لڑکی کے طور پر دکھایا گیا تھا جو بھارت میں گم ہو جاتی ہے جب کہ ہرشالی کی اداکاری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا تھا۔

واضح رہے حال ہی میں سلمان خان نے ممبئی میں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کا اعلان بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version