اریبہ حبیب کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اسکن اور کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
اداکارہ کی پوسٹ پر تاحال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کامنٹس آچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریبات سے لی گئی تصاویر اور ویڈوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں اریبہ حبیب کی شادی کے دوران ایک تقریب قوالی نائٹ رکھی گئی تھی۔
اس تقریب کے لئے اداکارہ اریبہ نے لال رنگ کی ویلویٹ ساڑھی پہنی تھی جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کو بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما کی تصویروں کے ساتھ کولاج بنا کر موازنہ کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اریبہ حبیب اِن دونوں اداکاراؤں سے متاثر نظر آرہی ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ اریبہ حبیب کی ولیمے کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ اریبہ حبیب کا ولیمے کا لک بہت الگ تھا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
اپنے ولیمے کی تقریب کے لئے اداکارہ نے گلابی رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا تھا جس میں وہ بہت حسین لگ رہی تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر اداکارہ کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔
اس سے قبل اریبہ حبیب کی جانب سے انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ اسکن گولڈن رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔
اداکارہ اریبہ کی شادی میں پاکستانی اداکارہ ثناہ ، اداکارہ ایمن خان ، اداکارہ منشا جبران، اداکارہ فاطمہ آفندی، اداکارہ یشما اور دیگر اداکاروں کو دیکھا گیا۔
اداکارہ نے اپنی شادی کے دن سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر سیاہ لباس میں نظر آئے۔
اریبہ حبیب کی مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ اداکارہ اورنج رنگ کا سادہ لباس زیب تن کی ہوئی تھیں اور ساتھ میں پھولوں کا زیوار بھی پہنی ہوئی تھیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔
اریبہ حبیب کی رسمِ حنا میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک لوگوں نے بھی شرکت کی جس میں اداکارہ ثناہ فخر ، ژالے سرحدی کو بھی دیکھا گیا تھا۔
وائرل تصویروں میں اریبہ حبیب اپنی مہندی کی رسم خود بھی انجوائے کررہی تھیں اور مہمانوں کو چائے پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔
اس سے قبل ادکارہ اریبہ نے اپنی ناک چھدوانے کی ایک ویدیو پوسٹ کی تھی۔
انسٹاگرام پر اداکارہ اریبہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

