احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان طلاق ہوگئی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز سجل علی کی بہن و اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے نکاح اور رخصتی کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں شرکت نہ کر کے انہوں مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ کی ایک تصویر وائرل ہوگئی ہے جوکہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا احد کے لئے صبور علی کی شادی سے زیادہ یہ شادی اہم تھی؟
اداکارہ سجل علی بھی اپنی بہن کی شادی میں کچھ کھوئی کھوئی سی تھیں جس کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ احد کی غیر موجودگی نے سجل کو اُداس کیا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی کی خبروں پر اُن کی مینجر نے ردّعمل دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سجل علی اور اُن کے شوہر احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مختلف ڈیجیٹل خبر رساں اداروں کی جانب سے یہ خبریں شائع کی جارہی ہیں کہ جوڑے کی علیحدگی ہوگئی ہے۔
سجل علی کی مینجر نے ڈیجیٹل خبر رساں ادارے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لئے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

