دیکھیں، فریال محمود کے برائیڈل شوٹ کی نئی تصاویر

پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریال محمود کی نئی حسین تصاویر دیکھ کر مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
اس شوٹ کی چند تصاویر اداکارہ فریال نے خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے جس میں فریال محمود کو ایک دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
اداکارہ و ماڈل فریال محمود ان تصاویر میں ایک نئے طرز کا برائیڈل جوڑا پہنی ہوئی ہیں ۔
خیال رہے کہ فریال محمود نے جب اپنے کیریئرکا آغاز کیا تو وہ تھوڑی اوور ویٹ تھیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید بھی سہنا پڑی لیکن اداکارہ نے جلد ہی مثبت تبدیلی سے اپنے ناقدین کے منہ بند کروا دیئے۔
اداکارہ فریال محمود سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں سے اپنی ڈانس پریکٹس کے علاوہ فٹنس کے حوالے سے جم کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور داد سمیٹتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

