اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے مداحوں کے لئے نئے سال کا پہلا تحفہ دے دیا گیا ہے۔
فلم کے پروڈکشن ہاؤس فلماں والا پکچرز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
Naye saal ka pehla tohfa !
Wants to knw Quaid-e-Azam Zindabad releasing ?? – here it is…
Starring @TheMahiraKhan & @fahadmustafa26 Producer @fizza999 director @nabeelqureshi #filmwala #vidly #eveready #qaz #quaideazamzindabad #cinema pic.twitter.com/jLrx2YMoCh— Filmwala Pictures (@FilmwalaP) January 1, 2022
فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ نئے سال کا پہلا تحفہ۔
فلم کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ قائداعظم زندہ باد ریلیز ہو رہی ہے؟ جی ہاں، اداکار فہد مصطفٰی اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم جس کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء ہیں اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔
اُنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لوٹ کے لے کر جائیں گے تیار ہوجائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News