راکھی ساونت کا اپنے شوہر کو راکھی باندھنے کا اعلان

بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور متنازع شخصیت راکھی ساونت نے اپنے شوہر رتیش کو راکھی باندھنے کا اعلان کر دیا۔
ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 میں جنت زبیر بطور مہمان شریک ہوئیں اور انہوں نے راکھی ساونت کی تعریف کی۔
جس پر سلمان خان نے کہا کہ دیکھا دنیا تمہاری تعریف کرتی ہے صرف وہ تمہارا ہتیش ۔۔کیا نام ہے۔۔رتیش؟
راکھی نے کہا کہ سر میں اس بار جاکر اسے راکھی باندھ دوں گی۔
سلمان نے گلے لگانے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے ان سے پوچھا راکھی مطلب؟ ایسے باندھوگی راکھی؟ سلمان کی اس حرکت پر سب ہنسنے لگے۔
اس کے علاوہ سلمان خان نے راکھی سے 2022 کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو جب میں شو جیت کر باہر جاؤں گی تو بہت سے پلانز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں کافی کچھ کرنا ہے مجھے اپنی ماں سے ملنا ہے اور پتی سے معاملہ درست کرنا ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس 2015 سیزن میں رتیش نامی شخص کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کروایا تھا اور شو کے دوران رتیش کو اکثر راکھی کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News