علی انصاری اور اداکارہ صبور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

پاکستان کے معروف اداکار علی انصاری اور اداکارہ صبور علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر علی انصاری اور اداکارہ صبور کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ صبور علی اپنی بہن اور بھائی کے ساتھ آتی ہیں۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ جذباتی ہو جاتی ہیں جس پر علی انصاری انہیں بوسہ دیتے ہیں۔
اس تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اداکارہ عروہ حسین ، کنزہ ہاشمی ،ایمن خان اور زارا نور عباس سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل اداکارہ صبور اور اداکار علی کی مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اداکار صبور اور علی کی ڈھولکی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
گزشتہ برس صبور علی اور علی انصاری کا رشتہ طے ہوا تھا جس کے بعد ان کی منگنی بھی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھی اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

