اومیکرون کی بگڑتی صورتحال پر امیتابھ کا عوام کیلیے پیغام

بھارت میں کورونا کی نئی لہر اومیکرون کی صورتحال ہر بگڑتی جارہی ہے جس کی وجہ سے بہت سی بالی وڈ شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔
اس تمام تر صورتحال سے بچنے کے لئے حکومت عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت کر رہی ہے۔
تاہم اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے کا پیغام دیا ہے۔
اس سلسلے میں امیتابھ بچن نے ایک خاص طرح کی ایڈٹڈ تصویر جاری کی ہے جس میں اسپائڈر مین کے فلٹر والا ماسک منہ پر لگا ہوا ہے۔
اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے اور اب تک ہزاروں لائیکس بھی آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سال 2020 میں اداکار امیتابھ بچن بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے جس دوران ان کی طعبیت کافی ناساز رہی تھی۔
علاوہ ازیں گزشتہ 2 روز قبل اداکار کے اسٹاف سے چند لوگوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News