Advertisement

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی چوری نکلی

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی چوری کی نکلی اور اس موسیقی کی دعوے دار سامنے آگئی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کے کلام ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی چوری کی نکلی جسے عابدہ پروین اور نصیبو لال نے گایا ہے۔

سندھی گلوکارہ نرملا منگھانی نے دعویٰ کیا ہے کہ موسیقی کی طرز میری اپنی ہے، میں نے جون 2021 میں یہ گانا اور اس کی کمپوزیشن کوک اسٹوڈیو میوزک پرڈیوسر ذوالفقار کو بھیجی تھی۔

نرملا نے کہا کہ شاعری تبدیل کرکے گانا بنا دیا گیا جو انصافی ہے، میرے پاس بات چیت کے تمام ثبوت موجود ہیں، جلد قانونی کارروائی کروں گی۔

نرملا منگھانی نے کہا کہ میں کسی رقم کا تقاضا نہیں کر رہی، یہ چاہتی ہوں کہ موسیقی کا کریڈٹ مجھے دیا جائے۔

Advertisement

یاد رہے 14 جنوری کو کوک اسٹوڈیو نے 14ویں سیزن کا آغاز کیا جس میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’’تو جھوم‘‘ نے لوگوں پر سحر طاری کردیا۔

عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام کو انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا کیوں کہ ذوالفقار خان عرف زلفی نے اس کی موسیقی ایسے ترتیب دی جسے سننے والے ایک الگ ہی کیفیت میں مبتلا ہوجاتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کا کلام ’’تو جھوم‘‘ ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

سوشل میڈیا پر عابدہ پروین اور نصیبو لال کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اسٹوڈیو میں دونوں گلوکاراؤں کی پرفارمنس سے پہلے ایک دوسرے سے عاجزانہ انداز میں ملنے کو صارفین بے حد  سرہا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version