ہانیہ عامر کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اسکن رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ میں انہوں نے جس روایتی جیولری کا انتخاب کیا ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔
ہانیہ عامر کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ کو صبح سویرے کیسے جگایا جاتا ہے اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔
اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کو سوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ باقی لوگ انہیں جگانے کے لئے ڈانس کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کی کچھ مستی کرتے ہوئے ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جس میں انہیں اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
ایک طرف صارفین نے ان ویڈیوز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ دوسری جانب صارفین نے انہیں پسند بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News