دبئی فیشن شو میں حریم فاروق کا انداز دیکھ کر صارفین ہوئے حیران

پاکستان ک نامور اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کے دبئی فیشن شو میں انداز دیکھ کر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
فیشن شو میں مغربی طرز کے سنہرے رنگ کے لباس میں اداکارہ کو خوبصورت انداز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اس فیشن شو میں حریم فاروق کو پہچان پانا بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اپنے نئے لک میں بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ حریم فاروق مغربی اور مشرقی طرز کے لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
اداکارہ جانتی ہیں کہ وہ کس انداز میں اور کس لباس میں زیادہ خوبصورت لگیں گی اور کیا ان پر زیادہ جچے گا۔
اداکارہ حریم فاروق ہر انداز کو بہت بہتر انداز میں اپنانا جانتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر انداز مداحوں کا دل جیت لیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

