عادی عدیل نے فلم دی کراؤن کا کونسا کردار ٹھکرا دیا؟

پاکستان کے اُبھرتے ہوئے اداکار ،میزبان اور کامیڈین عادی عدیل امجد نے فلم دی کراؤن کا کردار ٹھکرا دیا۔
عادی عدیل امجد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اسٹوری میں حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ دی کراؤن فلم کی ٹیم کی جانب سے مجھے بھی اس فلم میں ڈیانا کا کردار آفر کیا گیا تھا مگر کیونکہ مجھے یہ کردار ادا کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ کچھ بولڈ سین عکس بند کروانے تھے تو میں نے منع کر دیا۔
اداکار نے لکھا کہ میرے کچھ اقدار ہیں جن پر میں صرف نیٹ فلکس میں کردار ملنے پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔
اس اسٹوری کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے اور مداح بھی اس پوسٹ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے معروف سُپر اسٹار ہمایوں سعید برطانوی شاہی خاندان پر بنے ڈرامے دی کراؤن میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہمایوں سعید پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلیکس کی سیریز میں کام کرنے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News