Advertisement

سنی لیون کے گھر صبح 4 بجے پہنچنے پر میکا سنگھ کے ساتھ کیا ہوا ؟

سنی لیون

سنی لیون

بالی ووڈ کے نامور گلوکار میکا سنگھ نے ’دی کپل شرما شو‘ میں سنی لیون کے گھر جانے کا شاندار تجربہ شیئر کیا۔ 

بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ اور اداکارہ سنی لیون  نے بھارت کے سب سے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ گلوکار شارب صابری اور توشی صابری بھی موجود تھے۔

پروگرام کے آغاز میں ہی میزبان کپل شرما نے سنی لیون کے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہ آپ سے بہت دن بعد ملاقات ہوئی جس پر سنی لیون نے جواب دیا آپ مجھے بلاتے ہی نہیں۔

Advertisement

جواب میں کپل شرما نے کہا کہ آپ کے نمبر کے انتظار میں تو میں نے شادی کرلی جب کہ انہوں نے میگا سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ان کو بڑے بھائی دلیر مہدی کے ساتھ دیکھا لیکن اس کے بعد ان کے ساتھ کبھی نہیں دیکھا، یہ ہمیشہ لڑکیوں کے ساتھ ہی دکھائی دیے۔

بعد ازاں پروگرام میں گلوکار میکا سنگھ نے اپنی ذاتی زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا ’’ مجھے سنی لیون کے ساتھ ورلڈ ٹور کرنے میں بہت مزہ آیا ، یہ ہمیشہ وقت پر پہنچ جایا کرتی تھیں اور ان میں ذرہ بھی نخرہ نہیں۔ جس پر سنی نے جواب دیا اس انڈسٹری میں صرف میں ہی پاگل ہوں جو ہر جگہ وقت پر پہنچ جاتی ہوں‘‘ ۔

گلوکار نے کہا کہ ایک بار مجھے امریکا میں سنی لیون کے گھر جانے کا موقع ملا تو میں نے ان کو فون پر بتایا کہ میں رات 11 تک ان کے گھر پہنچ جاؤں گا لیکن مجھے جانے میں تاخیر ہوگئی اور صبح کے 4 بج گئے۔

میکا سنگھ نے مزید بتایا کہ جب میں ان کے گھر پہنچا تو سنی لیون اور ان کا شوہر میرا انتظار کررہے تھے، اور اتنی تاخیر سے پہنچنے کے باوجود میری خاطر مدارت میں کوئی کسر نہ چھوڑی، میرے لیے پیزا اور کافی بنائی جو بہت زبردست تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version