کپل شرما پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی پروڈیوسر مہاویر جین نے بھارتی کامیڈین شو کے میزبان کپل شرما کے حالاتِ زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مہاویر جین نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کپل شرما کی اسٹوری کو سامنے لایا جائے اور وہ اس فلم کا ٹائٹل فنکار رکھیں گے جس کی ہدایت فقرے کے ڈائریکٹر مریغدیپ سنگھ لامبا دیں گے۔
مہاویر جین نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پیار، زندگی کی خوشیاں اور قہقے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم کامیڈین سپر اسٹار کپل شرما کی زندگی کے وہ پہلو جو اب تک سامنے نہیں آئے ،ہم انہیں مکمل طور پر ایک بڑی اسکرین پر پیش کریں۔
پروڈیوسر مہاویر جین کا کہنا تھا کہ اربوں لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں خوش و پرسکون رہنے کے لئے کپل شرما سے شکریہ کے ساتھ ڈوپمائن کا ڈوز لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مریغدیپ سنگھ لامبا اس وقت فقرے تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News