Advertisement

کپل شرما کی اہلیہ گنی نے کامیڈین سے پیار کرنے کی وجہ بتادی

کپل شرما

کپل شرما

کپل شرما کی اہلیہ گنی نے کامیڈین سے پیار کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارت کے نامور کامیڈین اور مقبول ترین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما رواں ماہ او ٹی ٹی پر اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور ان کا اسٹینڈ اپ کامیڈی پروگرام کا آغاز 28 جنوری سے ہوگا جس میں وہ اپنی نجی زندگی کو اپنے مزاحیہ انداز میں لوگوں کے سامنے بیان کریں گے۔

اس سے قبل بھی کپل شرما نے انسٹاگرام پر اپنے پروگرام کا ایک کلپ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے یہ بتایا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نشے میں کی گئی ایک ٹوئٹ انہیں 9 لاکھ روپے میں پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ کپل شرما کو بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

نیٹ فلکس کی جانب سے ’کپل شرما، آئی ایم ناٹ ڈن یٹ‘ کا ایک اور ٹیزر اپ لوڈ کیا گیا جس میں اداکار کپل شرما بتاتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح اپنی اہلیہ سے پہلی بار محبت کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

ویڈیو میں کپل شرما نے کہا کہ شادی سے قبل گنی میری اسسٹنٹ تھی اور ہم دونوں ایک ساتھ تھیٹر کیا کرتے تھے لیکن یہ میری سب سے پسندیدہ تھی اس لیے میں اس کی ڈیوٹی لگایا کرتا تھا کہ سیٹ پر پورا دن جو کچھ ہوا ، مجھے بتانا اور یہ مجھے روز بتایا کرتی تھی۔

Advertisement

ایک بار اسی طرح اس کی کال آئی تو میں اس وقت نشے میں تھا، میں نے فون اٹھاتے ہی پوچھ لیا، کیا تم مجھ سے محبت کرتی ہو، جس پر گنی چترتھ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئی کہ اس شخص میں اتنی ہمت کہاں سے آگئی۔

بعد ازاں کپل نے اپنے سامنے ہی موجود گنی چترتھ سے پوچھا ’’’تم تو بڑے گھر کی لڑکی ہو ، کیا سوچ کر اس اسکوٹر والے لڑکے سے پیار کیا‘‘؟

Advertisement

گنی بھی کپل شرما ہی کی اہلیہ ہیں، انہوں نے کامیڈین کو یہ کہہ کر لاجواب کردیا ’’ امیر لوگوں سے تو سب ہی پیار کرتے ہیں، میں نے سوچا اس غریب کا بھلا کردوں‘‘۔

واضح رہے کپل اور گنی نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version