Advertisement

’منت‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

منت

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے  گھر ’منت‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کی 6 تاریخ کو گمنام کال کے ذریعے ممبئی شہر میں مختلف مقامات پر دھماکے کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

ان مقامات  میں اداکار شاہ رخ خان کے گھر ’منت‘  کو بھی نشانہ بنانے کے متعلق بتایا گیا تھا ۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا یہ دھمکی آمیز فون کال جبل پور سے موصول ہوئی تھی جو کہ  موبائل نمبر سے کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق اسی نمبر کی مدد سے ایک جیتیش ٹھاکر نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر مختلف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

Advertisement

اس شخص کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ جیتیش عام طور پر شرابی ہے اور نشے کی حالت میں اس قسم کی کالز بھی کرتا  اور دھمکیاں دیا کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان کے عالیشان بنگلے کا نام ’منت‘ ہے جو کہ ممبئی شہر کی بہترین لوکیشن پر موجود ہے اور شہر کی خوبصورت عمارتون میں سے ایک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version