منال خان نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنی نئی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں۔
اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کو ہرے رنگ کے مشرقی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کا انداز بہت سادہ نظر آرہا ہے۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ یہ تصاویر سارہ کی شادی کی تقریب میں لی گئیں ہیں ۔
خیال رہے کہ اداکارہ ان تصاویر میں جس جوڑے میں نظر آرہی ہیں وہ ان کا ذاتی طور پر ڈیزائن کیا جانے والا جوڑا ہے جس کی نمائش اداکاہ کی بہن ایمن خان نے کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ منال خان حالیہ دنوں میں اپنے خانداں کی کسی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔
مذکورہ تصویر سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں اپنے گھروالوں سے بہت زیادہ قریب ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی ساتھ میں کچھ تصاویر سامنے آئیں تھیں جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News