Advertisement

دیپیکا اپنی سالگرہ والے دن کیا کچھ کرتی رہیں؟ رنویر سنگھ نے بتادیا

رنویر سنگھ

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی گزشتہ روز 36ویں سالگرہ تھی اور اس دن کو اداکارہ نے کیا کچھ کرتے ہوئے گزارا ہے اس سے متعلق اداکار رنویر سنگھ نے بتایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا ان دنوں اپنی نئی فلم ’گہرائیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ جو کہ اداکارہ کے شوہر بھی ہیں انہوں نے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ اپنی سالگرہ والے دن اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

 

سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کو بالی وڈ کی معروف شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا ، کرینہ کپور و دیگر کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر اور پروڈکشن ہاؤس کی مالکن بھی ہیں۔

اداکارہ نے فلموں کی دنیا میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2006 میں کیا تھا جس کے بعد وہ اب اپنی بہترین اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ۔

اداکارہ دیپیکا نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان کا نام سرفہرست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version