عائشہ عمر کی والدہ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی والدہ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو تصاویر شئیر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر نے اپنی امی کو گلے لگایا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں عائشہ عمر کی والدہ نے اداکارہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو امی۔
عائشہ عمر کی ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ان کی والدہ کو دعائیں دی جارہی ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ عائشہ عمر کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کے دل دہلادیے تھے۔
عائشہ عمر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ دبئی کی ایک بلڈنگ پر موجود تھیں جہاں سے برج خلیفہ کا نظارہ بھی کیا جاسکتا تھا ۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایج والکنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں عائشہ عمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ دبئی میں موجود تھیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہوں نے غیر مناسب اسٹائل میں تصاویر بنوائی تھیں۔
اداکارہ عائشہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کا مذاق بنا رہے تھے۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر انسٹاگرام پرکافی متحرک رہتیں ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

