Advertisement

میشا شفیع ایک سال میں کتنا کماتی ہیں؟ خود ہی بتادیا

میشا شفیع

اپنے گانوں اور علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع ہر سال کتنا کما لیتی ہیں اس کا جواب انہوں نے خود ہی دے دیا ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں میشاء شفیع کے خلاف علی ظفر کے ایک ارب روپے کے ہتک عزت دعوے کی سماعت ہوئی۔

علی ظفر کے وکلا حشام احمد خان اور عمر طارق گل کی میشا شفیع سے ان کے بیان پر جرح کی۔

دوران جرح میشا شفیق نے بتایا کہ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں گریجویشن کی ہے۔

میشا شفیع نے بتایا کہ وہ کینیڈا کی مستقل رہائشی ہیں لیکن شہری نہیں، ان کی آمدنی کا ذریعہ پاکستان ہی ہے، کینیڈا میں ٹیکس دیتی ہیں اور پاکستان میں بھی باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتی ہیں۔

Advertisement

میشا شفیع نے بتایا کہ 2020 اور 2021 میں 30 سے 35 لاکھ روپے سالانہ کمایا ، 2019 میں میری کمائی ایک کروڑ روپے تھی۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ پیپسی سے ان کا ہر سال معاہدہ ہوتا ہے، اسی معاہدے کے تحت وہ پیپسی کے شو میں جج تھیں۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا ۔ جس پر علی ظفر نے عدالت میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version