Advertisement

کورلش عثمان کی نئی قسط نشر کیوں نہیں ہورہی؟ وجہ سامنے آگئی

ترکی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز کورلش عثمان کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بنائی  ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورلش عثمان اور اسی کمپنی کے ایک اور ڈرامے داستان کے سیٹس پر کچھ افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دیگر افراد کے تحفظ کے لئے ان کی شوٹںگ کو روک دیا گیا ہے اور کورلش عثمان اور داستان کی نئی اقساط تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

اس ٹوئٹ میں دونوں ڈراموں کی نئی اقسام کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔

Advertisement

اس ڈرامے کی نئی قسط 5 جنوری کو نشر نہیں ہوئی اور اسے 12 جنوری کو بھی نشر نہیں کیا جائے گا لیکن اعلان کے مطابق اب نئی قسط 2 ہفتے تاخیر کے بعد 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جبکہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر ہوگا۔

واضح رہے کہ کورلش عثمان کو ترکی میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈراما تصور کیا جاتا ہے جو دیگر تاریخی ڈراموں کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version