وکی اور کترینہ نے شادی کے بعد پہلا تہوار کیسے منایا؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کترینہ اور وکی کوشل نے شادی کے بعد ایک ساتھ پہلا تہوار منایا ہے جس کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکار وکی کوشل نے لہوری کے تہوار کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکارہ کترینہ اور اداکار وکی کو بہت سادے اندز میں رسم ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اس تہوار سے متعلق کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
خیال رہے کہ اس جوڑے کی شادی کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی خوشی میں دونوں شخصیات نے تصاویر بھی شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل گزشتہ سال ماہ دسمبر کے آغاز میں شادی کے رشتے میں بندھے تھے جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News