جان ابراہم اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار

بالی وڈ کے نامور اداکار جان ابراہم کورانا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے متعلق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سمیت ان کی اہلیہ پریا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اس سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار کا نے بتایا ہے کہ ہم دونوں کی ویکسینیشن مکمل ہے لیکن پھر بھی کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے حفاظتی اقدامات سمیت ماسک پہننے کی درخواست کی ہے۔
اداکار اور ان کی اہلیہ پریا نے خود کو اپنے ہی گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ کسی سے بھی کسی قسم کے رابطے میں نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News