ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کے مقبول ترین شو کا حصہ بننے جارہے ہیں؟

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ نیٹ فلیکس کے مقبول ترین شو ’دی کراؤن‘ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس حوالے سے معروف میزبان واسع چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں اداکار ہمایوں سعید کے ’دی کراؤن‘ کا حصہ بننے کے حوالے سے بتایا ہے۔
Pakistani cinema’s biggest BO grossers JPNA 2( 52 crore),PNJ ( 35 crore),JPNA( 33 crore )
Pakistani satellite TV’s highest EVER rated play”Meray Paas tum Ho”First Pakistani( resident ) actor to star in a netflix Original.Advertisement
ہور کوئی ہمایوں سعید لائق خدمت 🙂#HumayunSaeedTheCrown pic.twitter.com/zdkE3kiwb1— vasay chaudhry (@vasaych) January 9, 2022
انہوں نے بتایا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ پہلے اداکار ہوں گے جو کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’نیٹ فیلکس‘ کے ساتھ کام کریں گے۔
واسع چوہردی کے بیان کے مطابق اداکار ’دی کراؤن‘ میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی سرجن حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔
اس حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
Finaaaallly it’s out!!!! So proud! So excited!!! MashAllah mashAllah 🥳✨💫 🧿🤲🏼♥️ What a show! What a star 🙂 @iamhumayunsaeed @TheCrownNetflix
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) January 9, 2022
اداکارہ نے لکھا ہے کہ مذکورہ کردار اداکار ہمایوں سعید سے زیادہ بہتر کوئی نہیں ادا کرسکتا ہے اور میں انہیں اس کردار میں دیکھنے کے لئے بہت بےتاب ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے متعلق اداکار ہمایوں سعید کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم دیگر شوبز شخصیات نے دل کھول کر اداکار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کے شو ’دی کراؤن‘ کی کہانی برطانوی شاہی خاندان پر مبنی ہے جس میں شہزادی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ الزیبتھ ادا کر رہی ہیں۔
اس شو کے اب تک چار سیزن پیش کیے جاچکے ہیں جبکہ پانچواں سیزن رواں سال پیش کیا جائیگا جس میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ڈیانا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News