شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے لئے کیا اپنے جذبات کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری نے اپنے آپ کا شکرگزار ہوتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
شہباز شگری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی ذات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کو پسند کرنے اور اپنی زندگی میں لانے کے لئے خود کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئمہ کی وجہ سے وہ خود کو ہر روز بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔
شہباز شگری نے کہا ہے کہ آئمہ میری زندگی میں آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ لڑکی میری پوری دنیا ہی بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے میں اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں اور میں اپنی ذات کا شکر گزار ہوں کہ میں نے آئمہ کو کو چنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News