کترینہ اور وکی نے اپنی یادگار تصاویر شیئر کردیں

بھارت کی حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی جوڑی کی شادی کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔
ایک ماہ کے مکمل ہونے کی خوشی میں اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنی کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے دونوں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا ہے۔
اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’شادی کو ایک ماہ کا عرصہ مبارک ہو‘۔
دوسری جانب اداکار وکی کوشل نے اپنے پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ہم ہمیشہ ساتھ رہنے والے ہیں۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی 9 تاریخ کو کترینہ کیف اور وکی شل نے مغلیہ اور شاہانہ انداز میں شادی کی تھی جس میں صرف گھر کے قریبی افراد شامل ہوئے تھے۔
یہ شادی بالی وڈ انڈسٹری کی سب سے بہترین اور یادگار شادی ثابت ہوئی تھی س کا ہر ایک کو انتظار تھا۔
خیال رہے کہ یہ جوڑا شادی کے بعد ممبئی شہر میں جوہو میں ایک عالیشان گھر میں رہائش پذیر ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News