Advertisement

سونو نگم اور انکی فیملی ہوئی کورونا کا شکار

سونو نگم

بھارت کے نامور اور معروف گلوکار سونو نگم سمیت ان کی فیملی کے دیگر افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس حوالے سے سونو نگم نے اپنے مداحوں کو ازخود آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ بار بار ٹیسٹ کروانے پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اپنے وی لاگ میں سونو نگم نے بتایا ہے کہ وہ اس وقت اپنے خاندان کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں ان سمیت ان کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اب لوگوں کو اس وائرس  کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وائرل اور خراب گلے میں کنسرٹ کیے ہیں اور یہ اس سے بہت بہتر ہے، میں کوویڈ پازیٹیو ہوں لیکن میں مر نہیں رہا ہوں اور میرا گلا بھی ٹھیک ہے لیکن مجھے ان لوگوں کے لیے برا لگتا ہے جنہیں میری وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

سونو نگم نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایک بار پھر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان سب میں مجھے ہمارے لیے برا لگتا ہے کیونکہ ابھی کام شروع ہوا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version