فرح خان کی کپل شرما کے ساتھ ڈانس ویڈیو کے چرچے

بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور کوریو گرافر فرح خان کی بھارتی کامیڈین شو کے میزبان کپل شرما کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پرومو بھارتی ٹیلی ویژن چینل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں فرح خان اور نامور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کپل شرما شو میں شرکت کی۔
اس ویڈیو میں روینہ ٹنڈن اور فرح خان کے سیٹ پر آتے ہی کپل شرما نے مشہور گانا ٹپ ٹپ برسا پانی پر ڈانس شروع کیا تو روینہ نے بھی اُن کا ساتھ دیا۔
کوریو گرافر نے کپل شرما کو روینہ سے دور کیا جس پر کپل نے کوریو گرافر سے اپنے ڈانس کی پسندیدگی سے متعلق سوال کیا۔
جس پر فرح خان نے جواب دیا کہ یہ ڈانس دیکھ کر تو بارش بھی بند ہوجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

